شیر تو آخر بلی نکلا‘ مجھے موقع دیں‘ ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری
دیر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 نومبر 2023ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیر تو آخر بلی نکلا، مجھے موقع دیں تو ملک کی قسمت بدل دوں گا، امید ہے 8 فروری کوالیکشن ہوں گے اور ہم کامیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے، اسلام آباد کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے عوام کو نقصان ہو رہا ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سنگین مسائل ہیں، مشکلات سے ہم سب کو نکلنا ہو گا۔ ahmad
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا ہم پہلے سیاست میں مداخلت کرتے تھے مگر اب نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا اب ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے، نہیں معلوم کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں، لاہور کے سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔(جاری ہے)
AhmAhAhmadmadad
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، تباہی کے سوا کچھ نہیں ملا، عوام نے مہنگائی لیگ کا چہرہ بھی دیکھ لیا، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا، آپ نے مہنگائی لیگ کاچہرہ دیکھا شیر تو بلی نکلا، عوام مجھے ایک موقع دیں پختونخوا اور پاکستان کی قسمت بدل کر دکھاؤں گا۔ سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ کیوں ملے تھے، ہم سمجھے کہ ہمارے اتحادی وہ ہیں جو ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں، ہم نے اس لئے ان کا ساتھ دیا تھا کہ ملک کے معاشی مسائل حل ہوں، ہم پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، کیا ان لوگوں نےغریبوں کو کوئی ریلیف دیا ہے؟ ہم نے سندھ میں بے نظیرمزدورکارڈ کا پائلٹ پروگرام شروع کیا ہے۔
AhmAhmadad
انہوں نے اپر دیر میں 6 ماہ میں 500 بیڈز کا اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی جانب سے استقبال پر مشکور ہوں، انہوں نے ہمارا دل جیت لیا ہے، ایبٹ آباد، پشاور اور نوشہرہ میں کنونشن کرچکا ہوں لیکن دیرکےعوام اور ان کی وفاداری کو سلام پیش کرتا ہوں۔
Comments
Post a Comment