سموگ کے باعث لاہور سمیت 10 اضلاع میں ہفتے اور جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2023ء) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث لاہور سمیت 10 اضلاع میں ہفتے اور جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔سموگ کی صورتحال کے حوالے سے نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

پنجاب حکومت نے جمعہ کو 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر تین بجے کے بعد کھلیں گی۔ اتوار کو مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔اتوار کو صبح سے شام پانچ بجے تک مال روڈ پر سائیکلنگ ہوگی۔نگران وزیراعلی نے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ ڈبل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور شہریوں سے 
ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں سموگ کے تدراک کے لیے سافٹ سموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کی گئیں۔۔شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں آدھے ملازمین کام کریں گے۔جمعہ اور ہفتے کو شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کے باعث سیل کی گئی فیکٹریوں کو ڈی سیل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی اجازت کے بغیر فیکٹریوں کو ڈی سیل کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت کے روبرو ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر علی اور ماحولیاتی کمیشن کے ممبر سید کمال حیدر نے رپورٹس پیش کیں۔ ماحولیاتی کمیشن نے رپورٹ میں کہا کہ عدالتی حکم پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے میٹنگ ہوچکی ہے، نگران وزیر اعلی پنجاب نے سموگ سے متعلق عدالت کے تمام احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Cricket World Cup 2023: Australia stun hosts India to win sixth title as Travis Head hits century

پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کر دی