Posts

Showing posts from November, 2023

ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2023ء) ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  سوات،  چترال، دیر بالا اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔  زلزلہ  پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 170 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک  افغانستان  تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ Mmmm mmmm واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں  زلزلہ  اور  سونامی  کسی بھی وقت آسکتا ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں  زلزلہ  اور  سونامی  کبھی بھی آسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں 8 شدت کازلزلہ آچکا ہے، ایسا  زلزلہ  دوبارہ آنے پر  کراچی  بھی  سونامی  سے متاثر ہوسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب م

پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ فوجی افسران کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی گئی

  اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2023ء) پاک  فوج  کے دو افسران فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سزا سنا دی گئی۔پاک  فوج  کےریٹائرڈ افسران میجر ریٹائرڈ عادل راجہ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر مہدی کو  کورٹ  مارشل کے تحت سزا سنائی۔ پاک  فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک  فوج  کے ریٹائرڈ افسر میجر (ریٹائرڈ) عادل فاروق راجہ پر فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت ہو گیا۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) حیدر رضا مہدی پر بھی فوجی اہلکاروں میں بغاوت پر اکسانے کا جرم ثابت ہوا۔دونوں ریٹائرڈ فوجی افسران کو  پاکستان  آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فیلڈ جنرل  کورٹ  مارشل نے سزا سنادی۔ میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔اس کے علاوہ کیپٹن ریٹائرڈ رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ سزا کے مطابق 21 نومبر کو دونوں افسران کے رینکز ضبط کیے گئے۔ 14 جون2023ء کو  سوشل میڈیا  ایکٹوسٹ عادل راجہ کی  برطانیہ  میں گرفتاری کی متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔عادل راجہ کیخلاف  پاکستان  میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، عادل راجہ کے خلا

اسد قیصر کو صوابی جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

  صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 نومبر 2023ء )  پی ٹی آئی  رہنما اسد قیصر کو صوابی  جیل  سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اسد قیصر کو  جیل  کے اندر ہی چارسدہ  پولیس  کے حوالے کردیا گیا،  پولیس  اسد قیصر کو سخت سیکیورٹی میں  پولیس  چارسدہ لیکر روانہ ہو گئی۔ آج صوابی  جیل  کے باہر  پی ٹی آئی  کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،آج صبح صوابی کی  عدالت  نے گرفتار سابق سپیکر  قومی اسمبلی  اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے  تحریک انصاف  کے رہنماء کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اس حوالے سے اینٹی کرپشن  عدالت  میں سابق اسپیکر  قومی اسمبلی  اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر  سماعت  ہوئی جہاں جج بابر علی خان نے کیس کی  سماعت  کی، اس موقع پر  عدالت  نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 80 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اسد قیصر کی صوابی  جیل  سے رہائی آج ہی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے۔ گیا ہے کہ گزشتہ   سماعت   پر مقامی   عدالت   نے سابق سپیکر   قومی اسمبلی   اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر   جیل   بھیج دیا تھا،   کرپشن   کے الزام کے کی

سموگ کے باعث لاہور سمیت 10 اضلاع میں ہفتے اور جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

  لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2023ء)  پنجاب  حکومت نے سموگ کے باعث  لاہور  سمیت 10 اضلاع میں ہفتے اور جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سموگ کے پیش نظر  پنجاب  حکومت نے اہم فیصلے کیے ہیں۔سموگ کی صورتحال کے حوالے سے نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ پنجاب حکومت نے جمعہ کو 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ہفتے کو مارکیٹیں دوپہر تین بجے کے بعد کھلیں گی۔ اتوار کو مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔اتوار کو صبح سے شام پانچ بجے تک مال روڈ پر  سائیکلنگ  ہوگی۔نگران وزیراعلی نے سڑکوں پر  پانی  کا چھڑکاؤ ڈبل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور شہریوں سے  ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں سموگ کے تدراک کے لیے سافٹ سموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کی گئیں۔۔شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں آدھے ملازمین کام کریں گے۔جمعہ اور ہفتے کو شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویز پر غور کیا جائے گا۔ جب کہ  لاہو

شیر تو آخر بلی نکلا‘ مجھے موقع دیں‘ ملک کی قسمت بدل دوں گا، بلاول بھٹو زرداری

  دیر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 نومبر 2023ء )  پاکستان  پیپلزپارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ شیر تو آخر بلی نکلا، مجھے موقع دیں تو ملک کی قسمت بدل دوں گا، امید ہے 8 فروری کوالیکشن ہوں گے اور ہم کامیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مہنگائی  تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے،  اسلام آباد  کے حکمرانوں کو احساس نہیں کہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست سے عوام کو  نقصان  ہو رہا ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سنگین مسائل ہیں، مشکلات سے ہم سب کو نکلنا ہو گا۔      ahmad چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا ہم پہلے سیاست میں مداخلت کرتے تھے مگر اب نہیں کریں گے، پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا اب ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے، نہیں معلوم کہ ہمارے بزرگ سیاستدانوں کے ارادے کیا ہیں، پرانے سیاستدان سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی میں بدل چکے ہیں،  لاہور  کے سیاستدان کا مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔ (جاری ہے) AhmAhA